Saturday, April 27, 2024

کراچی میں ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی، لاکھوں گیلن پانی ضائع

کراچی میں ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی، لاکھوں گیلن پانی ضائع
May 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی ، گلشن اقبال میں84 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع  ہو گیا ۔ لائن کے الیکٹرک کی جانب سے کھدائی کے باعث پھٹی ، شہر کے بیشتر علاقے پانی سے محروم  ،، واٹر بورڈ حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ شہر قائد میں پینے کا پانی نایاب ہے ، نہ بارش ہوئی نہ سیلاب  آیا مگر گلشن اقبال بلاک 19 میں سڑک زیر آب  ہے ۔ گزشتہ رات کراچی میں ایک اور پائپ لائن پھٹنے سے  سڑک پانی پانی ہو گئی  اور ہزاروں گیلن پانی ضائع ہونے سے سڑکیں تالاب بن گئیں، جبکہ کئی جگہ کیچڑ بن گیا  ، واٹر بورڈ حکام نے کے الیکٹرک کو ذمہ دار قرار دیا ۔ واٹر بورڈ کے مطابق متاثرہ لائن سے سی او ڈی پمپنگ اسٹیشن کو پانی فراہم کیا جاتا تھا، جہاں سے شہر کے 60 فیصد حصے کو پانی کی سپلائی کی جاتی تھی  لیکن گلشن اقبال کے مختلف بلاکس اور جمشید ٹاؤن سیمت دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی رک گئی ۔ کلفٹن، گزری، ناظم آباد اور اولڈ سٹی سمیت کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے  ۔ واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔