Friday, May 17, 2024

کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے پر سوالات کھڑے ہو گئے

کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے پر سوالات کھڑے ہو گئے
September 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے پر سوالات کھڑے ہو گئے ، 2 روز قبل  پولیس نےسہراب گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں منشیات فروش سرتاج عرف تاجو کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ مبینہ مقابلے میں ہلاک نوجوان فیصل ابڑو تھا سرتاج عرف تاجو نہیں۔

کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ مشکوک ہوگیا  ، سہراب گوٹھ میں پولیس کا منشیات فروش کو مارنے

کا دعویٰ مشکوک ہو گیا ،  ملزم کا نام سرتاج عرف تاجو تھا اور کیاوہ منشیات فروش ہی تھا ؟ سوال اٹھ گئے ،مبینہ ملزم کے رشتے دار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا  جس میں پولیس پر ماورائے عدالت قتل کا الزام لگادیا ۔

ویڈیو بیان میں مبینہ ملزم کے کزن نے کہا کہ پولیس نےنام بھی غلط بتایا ہے، اور اصل نام فیصل ابڑو ہے  جس کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور لاڑکانہ سے رشتے داروں کے پاس ملنے آیا تھا  لیکن پولیس نے  جمعہ کو مسجد سے گرفتار کرکے گولیاں مار دیں ۔

مسجد کے امام نے بھی مبینہ ملزم کو خطبہ جمعہ کے دوران حراست میں لینے کی تصدیق کردی  ، دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کیخلاف12 مقدمات درج ہیں  اور اس کے بھائی بھی منشیات

فروشی کرتے ہیں ۔