Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی

کراچی میں ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی
October 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں سرکاری گاڑی چھیننے کے واقعات میں کمی نہ آسکی ، کراچی میں ایک اور سرکاری گاڑی چھین کر ملزمان فرار ہو گئے ۔ بہادر آباد میں تین ڈاکوؤں نے گاڑی چھین لی ، سرکاری گاڑی وزیراعلیٰ ہاؤس میں تعینات گریڈ 18 کے افسر کی ہے ۔ پولیس کی جانب سے  گاڑی اور ملزمان کی تفتیش شروع ہو گئی ۔ دوسری جانب  کراچی میں جسٹس سجادعلی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے دفتر میں ڈکیتی کے معاملے پر   ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ خالد مصطفیٰ کورائی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔ ایس ڈی پی او درخشاں اور کلفٹن، ایس ایچ او ڈیفنس، ایس آئی یو ڈیفنس بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔