Thursday, April 18, 2024

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی ، گاڑیاں چھیننے میں ملوث محکمہ اسپورٹس کا ملازم گرفتار

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی ، گاڑیاں چھیننے میں ملوث محکمہ اسپورٹس کا ملازم گرفتار
August 10, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چھیننے میں ملوث محکمہ اسپورٹس کا 16 ویں گریڈ کا ملازم گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی عارف اسلم راو کے مطابق ملزمان سے نو قیمتی گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم شہاب کی والدہ شبو ناز مختلف علاقوں سے کار کرائے پر حاصل کرتی۔ کار کو ڈرائیور سمیت ناظم آباد ایک نمبر تک لایا جاتا اور وہاں ملزمان اسلحہ دیکھا کر کار چھین لیتے تھے۔ ملزمان نے وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔

دوسری جانب کورنگی نمبر دو میں خاتون کارلفٹر کا دو ساتھیوں سے جھگڑا ہو گیا۔ خاتون نے مدد گارون فائیو پر فون کرکے پولیس بلا لی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تو پتہ چلا کہ خاتون اور اس کے ساتھی کار لفٹر ہیں۔ ملزمان سے دو پستول، تین موبائل فون ایک موٹرسائیکل اور ایک کار برآمد کر لی گئی۔

بغدادی پولیس نے گینگ وار کے ٹارگٹ کلرعبیداللہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزم پانچ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم کا تعلق زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے۔ ملزم سے نائن ایم ایم پستول برآمد کیا گیا ہے۔