Saturday, April 27, 2024

کراچی میں این اے 249 ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

کراچی میں این اے 249 ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان
April 7, 2021

کراچی (92 نیوز) این اے دو سو انچاس کراچی کے ضمنی الیکشن میں اے این پی اور جے یو آئی نے نون لیگ کے امیدوار کی حمایت کر دی۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی گھماگہمی بڑھ گئی۔ کارنر میٹنگ ، جلسے اور ریلیاں جاری ہیں۔ پی ایس پی ایم ، کیوایم ، پی ٹی آئی ، تحریک لبیک اور ن لیگ امیدواروں کا مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب بھی جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حلقہ انتخاب میں سرکاری عمارتوں پر آوایزاں پینا فلیکس اور جھنڈے اتارنے کا حکم دیدیا۔ فیصلہ ہوا کہ ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کے روز سیکورٹی پیرا ملٹری فورسز کے حوالے ہو گی۔ اضافی نفری تعنیات کی جائے گی۔

سیاسی محاذ پر بھی حمایت ومخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگ نے پہلے اے این پی کو شوکاز نوٹس دیا اور آج کراچی ضمنی الیکشن میں حمایت کے لئے پہنچے۔ اے این پی نے بھی این اے 249 میں اپنا امیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کیا۔

پیپلزپارٹی نے بھی این اے 249 میں ن لیگ کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قادر خان مندوخیل کو ضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔