Friday, March 29, 2024

کراچی میں این آئی سی ایچ کے آئی سی یو میں آتشزدگی، نوزائیدہ بچی وینٹی لیٹر سمیت جل گئی

کراچی میں این آئی سی ایچ کے آئی سی یو میں آتشزدگی، نوزائیدہ بچی وینٹی لیٹر سمیت جل گئی
January 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے آئی سی یو میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آئی سی یو میں داخل نومولود بچی انکوبیٹر سمیت جل گئی۔ این آئی سی ایچ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق انکیوبیٹر میں آکسیجن ہوتی ہے جسکی وجہ سے آگ لگی ۔ آگ لگنا حادثہ تھا بچی کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ جائے وقوعہ پر موجود بچی کی نانی نے 92 نیوز کو بتایا اچانک دھماکے کی آواز آئی جس کے بعد آگ لگ گئی  جسے بجھانے کیلئے ڈیوٹی  پر کوئی عملہ نہیں تھا۔ بچی کے ماموں نے بتایا کہ حادثہ صبح 4 بجے رونما ہوا تاہم اب تک کسی حکومتی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اقدامات کیے گئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ  شیراز نذیر نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ این آئی سی ایچ انتظامیہ نے واقعہ کے حوالے سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا ۔