Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن شاہدپاشارہا

کراچی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن شاہدپاشارہا
May 4, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن شاہدپاشاکورہا کردیاگیاہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرزکی حراست میں رہنےوالےایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن شاہدپاشا رہائی کے فوری بعدایم کیوایم کےمرکزنائن زیروپہنچ گئے ہیں ۔ واضح رہے شاہد پاشا انسداددہشت گردی عدالت کےحکم پرنوے روز کیلئےرینجرزکی تحویل میں تھے۔ ذرائع کے مطابق  شاہد پاشا کے خلاف ناکافی ثبوت کی بنا پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے ۔