Thursday, May 9, 2024

کراچی میں ایف بی آر کی پالیسیوں سے پریشان تاجر سڑکوں پر آگئے

کراچی میں ایف بی آر کی پالیسیوں سے پریشان تاجر سڑکوں پر آگئے
October 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایف بی آر کی پالیسیوں سےپریشان تاجر سڑکوں پر نکل آئے،تاجرتنظمیوں نےلائٹ ہاوس میں سڑک پرکیمپ لگالیا تاجررہنماوں کاکہناہے کہ حکومت نے ٹیکسز میں کمی سمیت شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کی تو احتجاج کو وسیع کیا جائے گا۔ حکومت کی سخت پالیسیوں کیخلاف  کراچی میں تاجربرادری سڑکوں پر آگئی ، گرینڈٹریڈرز الائنس نے حکومت اور ایف بی آر کی پالیسوں کےخلاف لائٹ ہاؤس پر کیمپ لگالیا۔ تاجروں کاکہناہےکہ ایف بی آرگذشتہ چارماہ سے صرف لالی پاپ دے رہا ہے،حکومت کی معاشی پالیسیوں کے سبب کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ تاجررہنماؤں کاکہناہےکہ ایف بی آر سے 14میٹنگز ہوئی جو بے سود ثابت ہوئیں ، حکومت نے ٹیکسز میں کمی سمیت شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کی تو احتجاج کو وسیع کیا جائے گا۔ تاجررہنماوں نے متنبہ کیاکہ حالات ایسے ہی رہے اور مسائل حل نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک چلاسکتے ہیں۔