Friday, April 26, 2024

کراچی میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کا دوسرا عالمی نیٹ ورک پکڑ لیا

کراچی میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کا دوسرا عالمی نیٹ ورک پکڑ لیا
July 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا، دھوراجی کےعلاقے سے منی ایکسچینج کمپنی کے مینجر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپرسیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جا رہی تھی عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ انسداد دہشت گردی ونگ نے حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقومی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ دھوراجی کےعلاقے سے منی ایکسچینج کمپنی کے مینجر جنید کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ ہے۔ ملزم جنید کے قبضے سے لیپ ٹاپ یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جا رہی تھی۔ رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، دیگر آلات اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی۔ ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں۔ بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل کراچی میں "را" ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے۔ آئی پی کے مطابق زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں، ایک کوڈ ورڈ آئی ڈی بھیجی جاتی ہے جسے بتا کر رقم وصول کی جاتی ہے۔ گروپ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایف آئی اے حوالہ ہنڈی کا ایک نیٹ ورک پہلے بھی پکڑا چکی ہے۔