Saturday, May 4, 2024

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی
July 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی جہاں پر آنے والے جانوروں کے لئے محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے 5مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے، دیگرنجی میڈیکل کیمپ بھی موجودہیں۔ کراچی میں  سپرہائی وے مویشی منڈی میں ملک بھرسے چھوٹے بڑے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جانوروں کو امراض سے بچانے کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک  اور نجی اداروں کی جانب سے میڈیکل کیمپ  بھی لگا دیے گئے ہیں  جہاں پر عوام اپنے جانوروں کا علاج اورمعائنہ کرارہے ہیں ۔ دوسری جانب سرکاری اورنجی ڈاکٹروں کا کہناہے کہ فی الحال جانورکسی بڑی بیماری کاشکار ہوکرنہیں آرہے ، لیکن نزلہ زکام اورتھکاوٹ کے باعث کچھ جانوروں کی طبیعت ناسازہوجاتی ہے جن کا علاج جاری ہے ۔ محکمہ لائیواسٹاک اور محکمہ صحت نے ملک بھرسے آنے والے جانوروں پر کانگو سے بچاؤ کے لئے اسپرے بھی کرنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ مرض کامکمل خاتمہ ممکن ہوسکے ۔