Friday, April 19, 2024

کراچی میں ایس پی اور ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ،رئیس ماما کیخلاف ضمنی چالان عدالت کو موصول

کراچی میں ایس پی اور ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ،رئیس ماما کیخلاف ضمنی چالان عدالت کو موصول
May 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ایس پی اورڈاکٹرکےقتل کا کیس میں ایم کیوایم ٹارگٹ کلررئیس ماما کےخلاف ضمنی چالان عدالت کوموصول ہو گیا۔چالان کے مطابق ملزم نےمارچ 2012 میں ایس پی شاہ محمد اورانکےدوست ڈاکٹردلشاد کا قتل کیا۔ ایک ضمنی چالان انسداد دہشتگردی عدالت نے منظور کرلیا اور ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ۔ ٹارگٹ کلر رئیس ماما نے مارچ 2012 میں ایس پی شاہ محمد کو دوست ڈاکٹر دلشاد سمیت قتل کیا تھا  ،  مقدمہ میں ایک ملزم اعجاز قادری عرف گورمانی پہلے ہی گرفتار ہے ۔ چالان میں بتایا گیا کہ ملزمان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر قتل کی واردات کی  ، چالان کے مطابق رئیس ماما نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے  ، جبکہ ملزم کیخلاف سانحہ چکرا گوٹھ سمیت دیگر مقدمات زیر سماعت ہیں۔