Saturday, May 11, 2024

کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی ، چار دہشتگرد گرفتار

کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی ، چار دہشتگرد گرفتار
March 17, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایس آئی یو نے سعید آباد کے قریب خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگرد گرفتار کر لیئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔ دہشتگردوں سے دستی بم اور چھینا گیا سرکاری پستول برآمد ہوا۔

دہشتگردوں کی شناخت ظفر ، اکرم ، شاہد اور شبیر کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے خلاف کراچی اور جیکب آباد میں مجموعی طور پر تیرہ مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ میں شامل بارہ کارندے پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

ادھر سی ٹی ڈی آپریشن ٹو نے سعدی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران کالعدم علحیدگی پسند تنظیم کے دو دہشتگردوں صادق اور مختیار کو شکنجے میں لے لیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ دونوں دہشتگرد رینجرز کی موبائل اور چوکیوں پر دستی بم حملوں میں ملوث ہیں۔  

دوسری جانب میمن گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول ، سات موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔