Saturday, May 18, 2024

کراچی میں ایرانی پٹرول کی سمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے

کراچی میں ایرانی پٹرول کی سمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے
January 22, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں پولیس کی کالی بھیڑوں کے ملوث ہونے کا ایک اور انکشاف۔ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت کے الزام میں گرفتار ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں سب کچھ اگل دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونےکا ایک اور انکشاف سامنے آگیا۔

ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں گرفتار ملزم پیر محمد نے ویڈیو بیان میں سب کچھ اگل دیا  اور بتایا کہ منگھوپیر تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد اشرف رند پچاس ہزار روپے میں بلوچستان سے لائے جانے والے آئل ٹینکر کراچی میں داخل کرواتا ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق منگھوپیرکے سب انسپکٹر محمد اشرف رند کے تعلقات کالعدم تنظیموں سے بھی ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایس پی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔