Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں آج رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ، درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ

کراچی میں آج رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ، درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ
January 9, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ پر رہا، محکمہ موسمیات نے مزید دو روز تک سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کر دیا جبکہ اتوار کو کراچی میں ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں کڑاکے کی سردی سے پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال میں آج کراچی میں سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی، سردی کی موجودہ لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے جمعہ سے یخ بستہ ہوائوں کا زور بڑھ جانے کا امکان ہے، ہفتہ کی رات کو بارش برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا اوراتوار کے روز کراچی میں ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک رہے گا۔