Monday, May 6, 2024

کراچی میں انٹرسکول فٹسال ٹورنامنٹ،طالبات نے رنگ جمادیا

کراچی میں انٹرسکول فٹسال ٹورنامنٹ،طالبات نے رنگ جمادیا
May 7, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں ہونے والے انٹر اسکول فٹ سال ٹورنامنٹ میں طالبات نے رنگ جمادیا ۔ تفصیلات کے مطابق  فٹ سال کو فٹ بال کا ٹی ٹوینٹی کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا  چھ چھ کھلاڑی دس منٹ کا کھیل اور نتیجہ آپ کے سامنے ۔ اب کون ہوگا جو اس کھیل میں دلچسپی نہ لے  یہی وجہ ہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والے انٹر اسکول گرلز فٹ سال ٹورنامنٹ مین کراچی کے سولہ اسکولوں نے شرکت کی۔۔ طالبات کا کہنا تھا کہ فٹ سال بہت اچھا کھیل ہے ٹورنامنٹ کا فائنل  لرننگ ہاوس اور ایس ایم بی فاطمہ گرلز اسکول کے درمیاں کھیلا گیا جو کہ سخت مقابلے کے بعد ایس ایم بی فاظمہ گرلز اسکول نے جیت لیا جبکہ تیسری پوزیشن سی ایم آئی ایس اسکول نے حاصل کی ۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز دیے گئے ۔