Monday, May 13, 2024

کراچی میں انسداد پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری رہی

کراچی میں انسداد پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری رہی
November 6, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے پانچویں دن بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسدا پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رہا، پولیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائے۔ دو بوند پلائیں بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، نائنٹی ٹو نیوز کا والدین کو ایک ہی پیغام ہے۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں سات روزہ پولیو مہم جاری ہے۔ مہم کے پانچویں دن بھی پولیو ٹیمیں فرائض کی انجام دہی میں مصروف نظر آئیں۔ پولیو ورکرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کچھ بھی ہو جائے بچوں کو معذوری سے محفوظ کرنے کیلئے اپنے مشن پر کام کرتے رہیں گے۔