Friday, April 26, 2024

کراچی میں انسداد پولیو مہم 8جون سے شروع ہو گی، 2لاکھ 25ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائینگے

کراچی میں انسداد پولیو مہم 8جون سے شروع ہو گی، 2لاکھ 25ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائینگے
June 3, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں 8جون سے انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مہم کوتین مرحلوں میں تقسیم کیاگیاہے۔ ٹاون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شفیق کے مطابق کراچی میں آٹھ جون سے انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیو مہم گلشن اقبال، بلدیہ، سائٹ، کورنگی، اورنگی، لانڈھی اور بن قاسم سمیت گڈاپ ٹاون کی 49یونین کونسلز میں چلائی جائےگی جہاں 2لاکھ 25 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ٹی ایچ او کے مطابق پیدائش سے لے کر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 4 سے 23 ماہ تک کے بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا پہلا مرحلہ آٹھ تا گیارہ جون، دوسرا مرحلہ بارہ تا پندرہ جون جبکہ تیسرا مرحلہ پندرہ تا اٹھارہ جون تک جاری رہے گا۔ میڈیکل کیمپس لگا کر ہپاٹائٹس، خسرہ، نمونیا، ٹی بی اور گردن توڑ بخار سے بچاو کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔