Thursday, May 9, 2024

کراچی میں امونیم نائٹریٹ کی موجودگی پر انتظامیہ الرٹ ہوگئی

کراچی میں امونیم نائٹریٹ کی موجودگی پر انتظامیہ الرٹ ہوگئی
August 9, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں امونیم نائٹریٹ کی موجودگی پر انتظامیہ الرٹ ہوگئی۔ کراچی ، امونیم نائٹریٹ کی موجودگی ، انتظامیہ الرٹ ، 92 نیوز ڈپٹی کمشنرز کو امونیم نائٹریٹ اور دیگر خطرناک کیمیکلز کے ذخائر کا ڈیٹا جمع کرنے کا حکم دے گیا گیا، کمشنر کراچی نے صنعتی و ٹریڈ ایسو سی ایشنز کے سربراہوں کو بھی انتباہ جاری کر دیا ہے۔ چند روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں چند روز قبل امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر دھماکے ہوئے تھے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کی انتظامیہ نے اقدامات اٹھائے ہیں۔