Sunday, September 8, 2024

کراچی میں امن کا مطالبہ ہمارے لئے گناہ بن گیا : کنورنوید جمیل

کراچی میں امن کا مطالبہ ہمارے لئے گناہ بن گیا : کنورنوید جمیل
July 11, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوا یم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل  کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا مطالبہ ان کے  لئے گناہ بن گیا ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں  کہ شہر میں قانون کی جگہ طاقت کا راج ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی  اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت کارکنان کی بڑی تعدا دسراپا احتجاج تھی ، مظاہرین لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں صدا بلند کرتے رہے ۔ پارٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ شہر میں امن قایم کرنے کا ان کا مطالبہ گناہ بن گیا۔ ایم کیو ایم رہنماوں نے پارٹی کارکن ریاض الحق کے قتل کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ۔