Friday, April 26, 2024

کراچی میں امن پیپلزپارٹی کے مفاد میں ہے : سراج الحق

کراچی میں امن پیپلزپارٹی کے مفاد میں ہے : سراج الحق
December 10, 2015
پشاور(92نیوز)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن رہے یہ خود پیپلزپارٹی کے مفاد میں ہےرینجرز آپریشن سے ستر فیصد امن ضرور قائم ہوا ہے ششما سوراج کے آنے سے پاک بھارت تعلقات میں وقتی طور پر بہتری آسکتی ہے مستقل نہیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلامیہ کالج پشاورمیں تقریب کے بعد 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ رینجرز کے آپریشن سے کراچی سو فیصد نہیں تو ستر فیصد امن ضرور قائم ہوا ہے۔ رینجرز نے خراب حالات میں آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن ختم کرنا دوبارہ بدامنی کی طرف لوٹنا ہےکراچی میں امن رہے یہ خود پیپلزپارٹی کے مفاد میں بھی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس سے وقتی طور پر حالات بہتر ہوسکتے ہیں پاک بھارت تعلقات میں مستقل بہتری مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے پاک بھارت تعلقات صرف دوروں سے نہیں بنیادی مسئلہ کے حل سے ہی بہتر ہوسکتے ہیں۔