Friday, March 29, 2024

کراچی میں امن لانے کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے : عمران خان

کراچی میں امن لانے کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے : عمران خان
December 18, 2015
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ساتھ متحدہ اپوزیشن بنانے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں کہ رینجرزکومکمل اختیارات نہ ملے تولوگوں کو چن چن کر مارا جائے گا، کراچی میں امن لانے کا کریڈٹ وزیراعظم نوازشریف کو بھی جاتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد عمران خان نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے پنجاب میں بہتر اپوزیشن کا کردار کیا اور حکومت کے ساتھ چلنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم مسلم لیگ ن نے اپنی اکثریت کے بل پر اپوزیشن کی آواز دبا دی ،عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں کراچی کے حالات کا اثر پورے ملک پر آتا ہے اس لیے رینجرز پیچھے ہٹ گئی تو کراچی میں دوبارہ قتل عام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات والے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں گے کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کو کریڈٹ دینا چاہئے۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دلوانے کے لیے منتخب نمائندوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت کے ساتھ ہو۔