Thursday, April 25, 2024

کراچی میں الہ دین پارک میں شاپنگ سنٹر اور پویلین اینڈ کلب کےخلاف آپریشن کا پانچواں روز

کراچی  میں الہ دین پارک میں شاپنگ سنٹر اور پویلین اینڈ کلب کےخلاف  آپریشن کا پانچواں روز
June 19, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں الہ دین پارک میں شاپنگ سنٹر اور پویلین اینڈ کلب کےخلاف آپریشن کا پانچواں روز ہے۔ کےایم سی کا عملہ مشینری کی مدد سے دکانوں کو مسمار کرنے میں مصروف ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ الہ دین پارک انتظامیہ نےلاکھوں روپے میں دکانیں فروخت کی تھی۔ ان سے رقم واپس دلوائی جائے۔

کے ڈی اے آفیسرز کلب کشمیر روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ کلب میں قائم شادی ہال کچن پلے لینڈ اور کیٹرین کے گودام گرائےجا رہے ہیں۔ گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر قائم غیرقانونی تعمیرات بھی گرائی جارہی ہیں۔ دونوں نالوں پر بیک وقت تین تین مقامات پر تعمیرات کو گرایا جا رہا ہے۔