Thursday, April 25, 2024

کراچی میں الہ دین پارک میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کا دوسرا روز

کراچی میں الہ دین پارک میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کا دوسرا روز
June 16, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں الہ دین پارک میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کا دوسرا روز ہے۔ ہیوی مشینری کی مدد سے غیرقانونی تعمیر دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ ہیوی مشینری سے دکانوں کے پلر توڑے جارہے ہیں۔ دکانداروں کو سامان نکالنے کی اجازت دے دی گئی۔ ادھر گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران زیرحراست افراد کو رہا کر دیا گیا۔

سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا آپریشن ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔ آپریشن کے لیے پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کارروائی کر کے رپورٹ جمع کرائیں گے۔ پارک کی 52 ایکڑ زمین پر سے 10 سے 12 ایکڑ پر کلب اور شاپنگ مال قائم ہے۔ ضلع انتظامیہ بھی رابطے میں ہے ، پارکوں میں کسی قسم کی کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔