Friday, March 29, 2024

کراچی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پھر اضافہ

کراچی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پھر اضافہ
March 19, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہو گیا۔ چینی اور آٹا کے نرخ 5 روپے فی کلو بڑھ گئے۔ منافع خور ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گئے۔ ہولسیل مارکیٹ میں دالیں چینی اور آٹے کہ قیمت بڑھا دی گئی۔ دالوں کی قیمت میں 15 سے 20 روپے کا اضافہ ، ہولسیل مارکیٹ میں چنے کی دال 110 سے برھ کر 120 ہوگئی ۔ مونگ کی دال 210 سے بڑھ کر 220 روپے ہوگئی، ماش کی دال 20 روپے اضافے 170 سے 190 ہوگئی۔ دال مسور 115 سے بڑھ کر 125 روپے ہوگئی۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 5 روپے اضافے سے  85 روپے ہوگئی۔ ہولسیل مارکیٹ میں چینی 79 روپے ہو گئی۔ چکی کا آٹا 65 روپے فی کلو میں فروخت ، ڈھائی نمبر آٹا 5 روپے اضافے سے 55 روپے فی کلو ہو گیا۔ ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے حکومت منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرے ہولسیل مارکیٹ میں اشیاء سستی ہونگی تو عوام کو سستا اشیاء فراہم کرسکے گے۔