Friday, March 29, 2024

کراچی میں اسکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، فیصل واوڈا

کراچی میں اسکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، فیصل واوڈا
September 5, 2019
 کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کراچی میں اسکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی اور لوکل باڈیز حکومت کو اربوں کے فنڈز ملے، کام زیرو ہوا۔ کراچی ، اسکولوں ، بہتری ، اقدامات ، فیصل واوڈا ، وفاقی وزیر وفاقی وزیر فیصل واوڈا بولے ابھی تک ہم نے صوبے اور وفاق کا کوئی فنڈ استعمال نہیں کیا۔ کراچی میں کچھ علاقوں میں پانی آرہا ہے، کچھ پانی سے محروم ہیں۔ اسیوریج اور ڈی ایم سیز کے بھی ایشو ہیں۔ انہوں نے کہا علاقے میں ترقیاتی کام کے حوالے سے بہت دباؤ ہے، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ دیوار سے لگایا گیا تو پھر مسئلے ہی مسئلے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا صوبائی اور شہری حکومت کو انکی ذمے داریوں کا احساس دلانا ہے۔ کراچی کو صاف کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ کوشش ہے کراچی کو سوئٹزر لینڈ تو نہیں انسانوں کے بسنے کی جگہ بنا دیں۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مزید کہا تمام سیاسی جماعتوں کو عوام کیلئے ایک ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے ۔ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نئے پاکستان میں سینئر اور جونیئر کا تصور ختم ہو گیا ہے۔