Thursday, May 2, 2024

کراچی میں اسکول وین ڈرائیورز کی ہڑتال،بچوں کی اکثریت اسکول نہ پہنچ پائی

کراچی میں اسکول وین ڈرائیورز کی ہڑتال،بچوں کی اکثریت اسکول نہ پہنچ پائی
January 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اسکول وین ڈرائیورز  کی ہڑتال کے باعث بچوں کی اکثریت آج اسکول نہ پہنچ پائی ۔ کراچی میں اسکول وین ڈرائیورز نے گاڑیوں سے سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز نکلوانے کے خلاف آج ہڑتال کر رکھی ہے  اور لکی اسٹار سے پریس کلب تک ریلی نکالی ۔ کراچی میں چلتے پھرتے بموں کیخلاف پولیس نے  کریک ڈاؤن  کیا تو  اسکول وینز مالکان سڑکوں پر آگئے ، ڈھٹائی کی انتہا کرتے ہوئے بچوں کو اسکول لے جانے سے انکار کر دیا ، اور گاڑیاں کھڑی کر دیں ۔ اسکول وینز اسٹینڈرز کے مطابق مذاکرات کرنے کی بجائے احتجاج پر اُتر آئے  اور لکی اسٹار سے پریس کلب تک ریلی نکالی ، وین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث والدین کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔ والدین موٹرسائیکل پر اور کوئی رکشے پر اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے پہنچے  ،  دوسری جانب  اسکول وین مالکان نے کریک ڈاؤن روکنے کا  مطالبہ کردیا ۔ ادھر  ٹریفک پولیس آج بھی مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے ۔