Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مبینہ تشدد کا شکار ملزم دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مبینہ تشدد کا شکار ملزم دوران علاج دم توڑ گیا
October 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مبینہ تشدد کا شکار ملزم دوران علاج دم توڑ گیا۔ متوفی کے ورثا نے جناح اسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ 21 اکتوبر کو اسٹیل ٹاؤن سے گرفتار مبینہ ملزم عبدالقادر کو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے منہ میں پہنچا دیا ۔ مبینہ ملزم عبدالقادر کی دوران حراست موت پر اس کے اہلخانہ نے اسٹیل ٹاؤن پر احتجاج کیا اور اسپتال میں بھی شور  شرابا کیا ۔ عبدالقادر کے بھائی ذیشان نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کی گرفتاری کی اطلاع پر تھانے پہنچا تو بھائی نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا اور اسے عدالت کے حکم کے باوجود اسپتال نہیں لے جایا گیا ۔ ادھر سرجانی ٹاؤن میں گولی لگنے سے سدرہ نامی خاتون کی ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا ۔ ایس  ایس پی  ویسٹ کا کہنا کہ خاتون کو  ملزمان نے گھر میں گھس کر سر میں گولی ماری۔