Thursday, April 18, 2024

کراچی میں اسٹیل ملز ملازمین کا دھرنا،ریلوے ٹریک بند کردیا

کراچی  میں اسٹیل ملز ملازمین کا دھرنا،ریلوے ٹریک بند کردیا
May 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں اسٹیل ملز کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا ۔ مظاہرین نے ریلوے ٹریک کو بند کر دیا جس کے باعث ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں  روک دیا گیا۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا مگر پولیس سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔