Friday, April 19, 2024

کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کو روکنا پولیس کیلئے مشکل ہو گیا

کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کو روکنا پولیس کیلئے مشکل ہو گیا
April 18, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کو روکنا پولیس کیلئے مشکل ہوتا جارہا ہے ، دن دیہاڑے ڈکیتیاں معمول بن گئیں، ملزمان کو کسی کا خوف بھی نہیں رہا ، گلستان جوہر میں 3 ملزمان نے 10 سیکنڈ میں گاڑی چھین لی ،جبکہ ناظم آباد میں 2 لٹیروں نے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔

کراچی میں لٹیرے بے لگام ہو گئے ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی صرف دعوؤں تک محدود  ہو گئی ، آئے دن چھینا جھپٹی معمول بن گئی ۔

کراچی  کے علاقہ گلستان جوہر میں 3 ملزمان نے 10 سکینڈ میں واردات کی ، پیدل آنے والے 3 ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے ڈرائیور کو اسلحہ دکھاکر ڈرایا اور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھاکر چل دیئے  ۔

ملزمان نے ڈرائیور کو کچھ دیر بعد گاڑی سے اتارا اور فرار ہوگئے ۔

ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے بچوں پر بھی رحم نہیں کھایا ، گھر کے باہر سائیکل پر کھیلنے والے بچوں سے موبائل فون چھینا اور رفو چکر ہوگئے ۔