Saturday, May 4, 2024

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری
November 15, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ ایپکس کمیٹی نےکراچی میں اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی ۔ رینجرز اور پولیس کریمنلز کیخلاف کارروائیاں کریں گی ۔ صوبائی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش بھی کردی ۔ سٹریٹ کرائمز کے مقدمات الگ عدالتوں میں چلانے کی بھی تجویز دی گئی جبکہ زمینوں پر قبضے کے جرائم کو بھی ایپکس کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ڈی جی رینجرز نے کہاکہ اسٹریٹ کریمنلز کو سخت ترین سزا مل جائے تو مسئلہ کنٹرول ہوجائےگا۔ سندھ حکومت نےشہریوں کولوٹنے والوں کے مقدمات الگ عدالتوں میں چلانے کی تجویزدی۔ انسداد اسٹریٹ کرائم عدالتوں کےقیام کےلئےوزیرقانون کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بھی بنادی۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں لینڈ گریبنگ کے سنگین مسئلے پربھی غورہوا۔ آئی جی سندھ نے اعتراف کیاکہ زمینوں پرقبضے ہورہےہیں جعلی کاغذات بنائے جارہےہیں ۔ جبکہ لینڈ گریبنگ کاپیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتاہے۔ ۔دہشتگری کے خاتمے کےلئے لینڈ گریبنگ ختم کرناہوگی۔ ایپکس کمیٹی نے قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی آپریشن کی منظوری دے دی۔
اپیکس کمیٹی نے گھوسٹ ملازمین کے خلاف بھی گھیراتنگ کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی جماعتیں گھوسٹ ملازمین کے ذریعے سرکاری خزانےکو ٹیکہ لگاتی ہیں ۔
سندھ حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے بینک اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن بند ہونی چاہیے
یہ بھی کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں پرمشتمل کمیٹی بنارہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔