Sunday, May 5, 2024

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری
November 15, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ ایپکس کمیٹی نےکراچی میں اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی ۔ رینجرز اورپولیس کریمنلز کیخلاف کارروائیاں کریں گی ۔ صوبائی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش بھی کردی ۔ سٹریٹ کرائمز کے مقدمات الگ عدالتوں میں چلانے کی بھی تجویز دی گئی جبکہ زمینوں پر قبضے کے جرائم کو بھی ایپکس کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔