Friday, April 26, 2024

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو ہو گیا

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو ہو گیا
August 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو گیا، رواں برس اب تک  19ہزار975 شہری قیمتی موبائل فون سے محروم کردیئے گئے۔ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں ، شہری پھر تیزی  سے لٹنے لگے ، آئے دن لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آرہی  ہیں۔ رواں سال میں اب تک  19 ہزار سے زاہد شہری قیمتی موبائل فون سے محروم کردئے گئے ،سب سے زیادہ وارداتیں گلشن اقبال،ناظم آباد،سائٹ ایریا،داؤد چورنگی کے قریب رپورٹ ہوئیں۔ پولیس افسران کہتے ہیں شہری مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس کی پیروی نہیں کرتے ۔ دوسری جانب پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کہتا ہے کہ غلط دوستوں کی وجہ سے جرائم کی دنیا میں آیا۔ پولیس افسران کہتے ہیں شہری ٹریفک جام میں موبائل فون کا استعمال نہ کریں تو وارداتوں میں کمی آسکتی ہے ۔