Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں اسنوکر کے کھلاڑیوں کا حکومت کیخلاف احتجاج

کراچی میں اسنوکر کے کھلاڑیوں کا حکومت کیخلاف احتجاج
February 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اسنوکر کے کھلاڑیوں نے حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔ ورلڈ چمپئِن محمد آصف کو انعامی رقم نہ ملنے پر کھلاڑیوں نے قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں کالی پٹیاں باندھ کر حصہ لیا۔ ورلڈ اسنوکر چمپئن محمد آصف حکومتی رویہ سے دلبرداشتہ ہیں۔ ورلڈ چمپئین بننے پر انعامی رقم کا اعلان ہوا لیکن انعام کی رقم نہ ملی۔ قومی اسنوکر چمپئین شپ میں کھلاڑیوں نے  کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اسپورٹس پالیسی کے تحت ورلڈ چیمپئن بننے پر پی ایس بی نے محمد آصف کو ایک کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی ایک ملاقات کے دوران رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی بھی کرا چکے ہیں۔