Friday, March 29, 2024

کراچی میں اسمگل شدہ ٹائروں کی فروخت کےخلاف کسٹم کی کارروائیاں

کراچی میں اسمگل شدہ ٹائروں کی فروخت کےخلاف کسٹم کی کارروائیاں
November 1, 2020
 کاراچی (92 نیوز) کراچی میں اسمگل شدہ ٹائروں کی فروخت کےخلاف کسٹم حکام نے کارروائیاں کیں۔ تاجروں نے احتجاجاً یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک بند کر دیے۔ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کارروائی کے دوران اسمگل کئے گئے ٹائرز قبضے میں لیے گئے۔ تاجروں نے کسٹم کی کارروائی میں دو دکاندار زخمی ہونے کا الزام بھی لگایا۔ دکانداروں کے احتجاج کے دوران ہوائی فائرنگ فوٹیج منظرعام آگئی۔ کسٹمز کی کارروائی کے دوران تاجروں نے پرانی سبزی منڈی کے قریب ٹائر جلا کر سڑک کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کر دیے ۔ متاثرہ تاجوں نے الزام لگایا کہ کسٹمز حکام نے 10 سے زائد دکانوں سے ٹائرز تحویل میں لیے  لیکن ایک تاجر نے تو بھانڈا ہی پھوڑ دیا اور کسٹمز کے مؤقف کی تائید کر دی۔ تاجر نے بتایا کہ اسمگل شدہ ٹائر لانے کیلئے جیب گرم کی جاتی ہے ۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کارروائی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کی گئی اور اسمگل شدہ ٹائرز ضبط کیے گئے ہیں ۔