Sunday, September 8, 2024

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پابندیاں ہوا میں اڑا دی گئیں

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پابندیاں ہوا میں اڑا دی گئیں
June 29, 2020

کراچی (92 نیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن  تو جاری ہے لیکن یہ لاک ڈاون صرف نام کی حد تک ہے ، سمارٹ لاک ڈاون کی پابندیاں تو جیسے ہوا میں اڑا دی گئی ہیں ۔

اسمارٹ لاک ڈاون کراچی بھر میں 41 یوسیز کی ستر سے زائد گلیاں بند ہیں جن کی بندش دو جولائی کو پوری ہوگی، جمشید کوارٹر یو سی 10 بھی کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر بند کی گئی تھی مگر یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔

شرائط تھیں کہ کریانہ اور میڈیکل کے علاہ کوئی دکان نہیں کھلے گی لوگوں کی آمد رفت پر پابندی ہے انتہائی ضروری کام کے لئے نکلنے والے کو شناختی کارڈ رکھنا ہوگا مگر مناظر آپ کے سامنے ہیں۔

شہری کہتے ہیں زبانی جمع خرچ ہے دکانے کھلی ہونے پر علاقہ پولیس پر رشوت لینے کا الزام بھی لگا دیا ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی یہ مسئلہ صرف جمشید کوارٹرز یوسی 10 کا ہی نہیں بلکہ شہر کے دیگر ہاٹ اسپاٹ ایریا کا بھی یہی حال ہے ،جس پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔