Saturday, May 11, 2024

کراچی میں اساتذہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں اساتذہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
September 15, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں پولیس نے اساتذہ پر ڈنڈے برسا دیے ، آنسو گیس کے شیل بھی پھینکے ، دن بھر جاری رہنے والی جھڑپیں رات کو اختتام پذیر ہوگئیں، اساتذہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بڑا شہر، بڑی خوشخبری، اساتذہ کا مستقلی کیلئے احتجاج روشن مستقبل کی نوید بن گیا، کراچی میں ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر اساتذہ نے فوارہ چوک پر دھرنا ختم کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈی سی ساؤتھ محمد صلاح الدین کہتے ہیں اساتذہ اور سیکرٹری تعلیم کی ملاقات کےبعد مطالبات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ادھر اساتذہ وفد کے نمائندے اختر جبار نے مستقلی سے متعلق قانونی نکات کی وضاحت کردی۔ اس سے قبل پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش میں اساتذہ کا پولیس سے سامنا ہوا، جس میں انہیں لاٹھی، شیلنگ اور واٹر کینن کا سامنا بھی کرنا پڑا، اس دوران ایک ٹیچر زخمی، دو بے ہوش جبکہ متعدد کو حوالات کی ہوا بھی کھانا پڑی۔ اساتذہ کہتے ہیں دو سال سے مستقلی کا لالی پاپ دیا جارہا تھا تاہم عملی طور پر کچھ نہیں ہوا، مستقلی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔