Saturday, May 18, 2024

کراچی میں اربوں روپے کی بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی میں اربوں روپے کی بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ
February 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان تناو سے کراچی میں 12 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ کراچی میں ماڈل کالونی براستہ یونیورسٹی روڈ ریڈ لائن میٹرو بس منصوبے کا پی سی ون منظوری کا منتظر ہے۔ محکمہ ٹرانسپورت سندھ نے وفاق کو ریڈ لائن بس منصوبے کے منظوری کے لیئے درخواست بھیجی جو التوا میں ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریڈ لائن میٹرو بس منصوبے میں دو سو بیس ملین ڈالر سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی مگر وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان منصوبہ کاغذوں سے باہر نہیں آرہا۔ دو ہزار سولہ میں ریڈ لائن بس منصوبے کا معاہدہ ہوا، ڈیزائن فزیبلٹی اور سروے کا کام مکمل ہو گیا، دسمبر دوہزار اٹھارہ میں ریڈ لائن میٹرو بس منصوبے پر کام شروع ہونا تھا۔