Wednesday, May 15, 2024

کراچی میں ادب فیسٹیول کا آغاز، شہریوں کی گہری دلچسپی

کراچی میں ادب فیسٹیول کا آغاز، شہریوں کی گہری دلچسپی
February 1, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں تین روزہ ادب فیسٹیول کا آغاز ہوگیا علم و ادب سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد کراچی آرٹس کونسل پہنچ گئی مختلف سیشنز اور کتب میلے میں شہریوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ علم و ادب سے محبت کرنے والوں نے شہر قائد میں ادب کا میلہ سجایا تو شہریوں کی بڑی تعداد کھنچی چلی آئی فیسٹیول کی ابتدائی تقریب میں سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابقہ مندوب ملیحہ لودھی اور آئی جی سندھ کلیم امام نے شرکت کی۔ مختلف موضوعات پر مبنی سینشنز کتب میلہ اور کٹھ پتلی تماشہ شہریوں کی دلچسپی کا باعث رہا۔ فیسٹیول میں شریک ادبی شخصیات نے دوسرے ادب فیسٹیول کو تازہ ہوا جھونکا قرار دیا کہتے ہیں ادبی فیسٹیول جتنے زیادہ ہو اتنی ہی اچھی بات ہے، علم و ادب کے اس میلے سے نوجوان نسل  بھی خوب مستفید ہوئی، جبکہ پہلے دن کا اختتام قوالی پر ہوا۔