Saturday, May 11, 2024

کراچی میں احساس پروگرام سنٹرز پر انسان دوست روئیے

کراچی میں احساس پروگرام سنٹرز پر انسان دوست روئیے
April 20, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں احساس پروگرام سنٹرز پر مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کے دوران انسان دوست روئیے بھی سامنے آرہے ہیں، قائدآباد میں فالج کی مریضہ کو گاڑی میں سہولت فراہم کی گئی۔ احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کے دوران انسان دوست روئیے سامنے آنے لگے۔ قائد آباد کے سینٹر میں بھی ایسی ہی مثال نظرآئی۔ فالج کی مریضہ خاتون منورہ بی بی کو گاڑی میں جانے کی سہولت فراہم کی گئی۔ منورہ بی بی کے پی کے سےعلاج کے لئے کراچی آئی ہیں، سینڑز پر آنے والے افراد کا کہنا تھا انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتطامات کئے گئے ہیں۔ مستحق افراد کا کہنا ہے کہ یہ رقم ان کی بہت سے مشکل آسان کردے گی۔