Friday, May 17, 2024

کراچی میں اتائیوں نے دو ماؤں کی گود اجاڑ دی

کراچی میں اتائیوں نے دو ماؤں کی گود اجاڑ دی
April 30, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اتائیوں نے دو ماؤں کی گود اجاڑ دی۔ پولیس متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ملزموں کی وکالت کرنے لگی ہے۔ کراچی پولیس پہلے نشوہ کے والد کو دھمکیاں دیتی رہی  اور اب صبا نور کی والدین پر ملزموں سے صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ گلشن اقبال میں اتائی کے ہاتھوں موت کے منہ میں جانیوالی ننھی صبا نور کی والدہ نے پولیس پر ملزم عدنان کو تحفظ دینے کا الزام لگایا ہے ۔ صبا کی والدہ نے بتایا  کہ عدنان نے ہم سے دوائیاں منگوائیں اور ہماری غیر موجودگی میں بچی کو انجکشن لگا دیا جس سے صبا کی سانس رک گئی۔