Thursday, March 28, 2024

کراچی میں آپریشن تیز، رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں 3دہشت گرد مارے گئے، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 25ملزمان دھر لئے گئے

کراچی میں آپریشن تیز، رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں 3دہشت گرد مارے گئے، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 25ملزمان دھر لئے گئے
May 16, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت پچیس ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سپرہائی وے افغان بستی سے متصل ہیبت گوٹھ میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ان کے قبضے سے دو ایس ایم جی رائفلز اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ادھر رضویہ مسرت کالونی میں پولیس کا کالعدم تنظیم کے کارندوں سے مقابلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران چار ملزم اختر گل، ضیاءاللہ، نثار خان اورمحمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول ، ایک ماو¿زر، دستی بم، موٹرسائیکل اور رکشا برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی۔ ملزم اورنگی ٹاون اور مومن آباد میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے۔ ملزموں کے خلاف دھماکا خیز مواد ، انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں بھی مقابلہ ہوا۔ پولیس نے زخمی ملزم فرحان شاہ اور محمد عباس کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب ملیر الفلاح کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے دوران انیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔