Tuesday, May 14, 2024

کراچی میں آٹے کی فی کلو ہول سیل قیمت میں دو دن میں پانچ روپے اضافہ

کراچی میں آٹے کی فی کلو ہول سیل قیمت میں دو دن میں پانچ روپے اضافہ
April 23, 2021

کراچی ( ویب ڈیسک ) کراچی میں آٹے کی فی کلو ہول سیل قیمت میں دو دن میں پانچ روپے اضافہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹا ڈیلرز نے ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو قیمت 58 روپے 50  پیسے کر دی ، آٹے کی سو کلو کی بوری 5850 روپے کی ہو گئی ہے ۔

فلور ملزم ایسوسی ایشن کے مطابق آٹا مہنگا ہونے کی وجہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ ہے، بین الاضلاعی منتقلی پر پابندی بھی گندم مہنگی ہونے کا سبب ہے ۔