Thursday, April 25, 2024

کراچی میں آٹے کی فی کلو گرام قیمت میں 6 روپے کا اضافہ

کراچی میں آٹے کی فی کلو گرام قیمت میں 6 روپے کا اضافہ
July 15, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں آٹے کی فی کلو گرام قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ڈھائی نمبر آٹے کی دس کلو گرام کی بوری 545 روپے کی ہو گئی۔ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے  عوام کیلئے ایک اور بری خبر  آ گئی۔ فلور ملرز نے آٹے کی فی کلو قیمت  میں  ایک دو نہیں پورے چھ روپے کا اضافہ کر دیا ۔ قیمتوں میں ہوئے تازہ اضافے کے بعد چکی کے آٹے کی دس کلو بوری 620 روپے ، ڈھائی نمبر آٹے کی 545 روپے اور فائن آٹے کی دس کلو کی بوری کی قیمت 580 روپے ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا  ہے آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ گندم کی فی کلو گرام قیمت 4 روپے اضافے سے 48 روپے ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب فلار ملرز کا کہنا ہے کہ گندم کی پنجاب ایکسپورٹ اور ہولڈنگ کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوا۔ حکومت سندھ فوری کاروائی کرتے ہوئے گندم کی فراہمی بحال کرے جبکہ  اضافی گندم کہ درآمد کے حوالے سے اقدامات کئے جائے تاکہ عوام  کو سستا آٹا مہیا کیا جا سکے۔