Thursday, May 9, 2024

کراچی میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا

کراچی میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا
January 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہوگیا جس کی وجہ سےدکاندار من مانی قیمتوں پرآٹا فروخت کررہےہیں،شہری مجبوراً مہنگا آٹا خرید رہےہیں، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیاہے۔ کراچی میں آٹےکامصنوعی بحران پیدا ہو گیا ،  دکانداروں نےموقع سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا، جہاں آٹادستیاب ہےوہاں ساٹھ سےاڑسٹھ  روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے  جبکہ آٹے کی سرکاری قیمت 43روپے مقرر ہے۔ شہری کہتےہیں ہرچیز مہنگی ہورہی ہے اب آٹا بھی پہنچ سےدور ہوگیاہے ، دکانداروں کاکہناہےکہ  گندم مہنگی ہونےکی وجہ سےانہیں بھی آٹامہنگا مل رہاہے۔ شہری کہتےہیں کمشنر کراچی  صورتحال کانوٹس لیں اور آٹے کی سرکاری قیمت پرفروخت یقینی بنائیں۔