Thursday, May 9, 2024

کراچی میں آوارہ کتے شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گئے

کراچی میں آوارہ کتے شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گئے
October 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں آوارہ کتے شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گئے ۔ لائنز ایریا اور اطراف میں پاگل کتے نے 21 افراد کو کاٹ لیا ۔ گزشتہ رات لائنز ایریا اور اطراف میں پاگل کتنے نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی اور 21 افراد پر حملہ کر دیا اور جسم کے کئی حصوں پر شدید زخم لگائے جنہیں جناح اسپتال میں ویکسین اور طبی امداد فراہم کی گئی ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ایک طرف حکومت مہم چلانے میں ناکام ہے اور دوسری جانب ویکسین کی عدم دستیابی مسئلہ بن گئی ہے ۔ کراچی میں 15 اکتوبر کو بھی ایف سی ایریا میں پاگل کتے نے 20 سے زائد افراد کو کاٹ لیا تھا جس کے بعد علاقے میں رینجرز کو طلب کرنا پڑ گیا تھا ۔