Monday, May 13, 2024

کراچی میں آوارہ کتوں نے پانچ سالہ بچی کے چہرے اور سر پر کاٹ لیا

کراچی میں آوارہ کتوں نے پانچ سالہ بچی کے چہرے اور سر پر کاٹ لیا
March 13, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آوارہ کتےقابو میں نہیں آرہے،گذشتہ روز پی ای سی ایچ ایس بلاک چھ میں آوارہ کتےنےپانچ سالہ بچی پرحملہ کردیا،بچی کےچہرے اور سر پر کاٹ لیا۔

کراچی میں ایک بارپھر آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ،  شہر کی ہر گلی محلے میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں نظرآتےہیں ، کتوں کو جہاں موقع ملتےہیں شہریوں پر حملہ کردیتےہیں، گذشتہ روزپی ای سی ایچ ایس بلاک چھ میں آوارہ کتے میں پانچ سالہ بچی پرحملہ کردیا، حملےمیں بچی بری طرح زخمی ہوگئی اور اس کےچہرےاور سر پرشدید زخم آئے۔

بچی کو جناح اسپتال پہنچایاگیا، جہاں اس کوطبی امداد فراہم کی گئی اور ویکسین بھی لگائی گئی ، بچی کو مزید علاج کےلئے این آئی سی ایچ منتقل کردیاگیاہے۔

گذشتہ برس کراچی میں آوارہ کتوں نےتیئس ہزار افراد کو زخمی کیاتھا، جن میں سےسولہ افراد انتقال کرگئے تھے۔