Sunday, September 8, 2024

کراچی میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

کراچی میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی
September 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آوارہ کتوں نےشہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،کوئی گلی کوئی محلہ کتوں کی ٹولیوں سےمحفوظ نہیں ہے۔بچوں اور خواتین کا تو گھروں سےنکلنا بھی محال ہوگیاہے،آوارہ کتوں نے نوماہ میں ایک لاکھ  35 ہزار شہریوں کوحملہ کرکےزخمی کیا جن میں سے 12 شہری تو جان سے ہی چلے گئے کراچی میں  ہر گلی مھلے میں آوارہ کتے دندناتے پھر رہے ہیں جب کہ ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کی جانب سے انسداد و تدارک کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کتوں کا بھونکنا تو معمول  ہے لیکن  ان کا کاٹنا اب  جان لیوا ہوتا جا رہا ہے ۔ کچرےکےسامنے بےبس شہری حکومت کتوں پربھی قابونہیں پا سکی ، شہری سوال کرتےہیں کہ کیا میئرکراچی وسیم اختر کےپاس کتے پکڑنے یا تلف کرنے کا بھی اختیار نہیں۔ بچوں اور خواتین کا تو گھروں سےنکلنا ہی محال ہوگیاہے ، کیونکہ یہ کتوں کا خاص ہدف ہوتے ہیں ، شہری  کہتےہیں نہ کتوں کےخلاف کارروائی کی جارہی ہےاور نہ اسپتالوں میں ویکسین  دسیتاب ہے۔ نوماہ کےدوران کتوں نے سندھ بھرایک لاکھ پینتس ہزار شہریوں کو کاٹ کر زخمی کیا ، ان میں سےبارہ افراد توجان سےہی چلے گئے۔ شہریوں نے شہری اور صوبائی حکومت سےمطالبہ کیاکہ آوارہ کتوں کے خاتمےکےلئے مہم چلائی جائے اور اسپتالوں میں ویکسین  کی دستیابی بھی یقینی  بنائی جائے۔