Sunday, September 8, 2024

کراچی میں آلائشوں کو اٹھانے نہ جانے کے باعث تفعن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

کراچی میں آلائشوں کو اٹھانے نہ جانے کے باعث تفعن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی
September 12, 2017

کراچی (92 نیوز) عیدالاضحی کے بعد مختلف علاقوں سے آلائشوں نہیں اٹھایا جاسکا ۔ آلائشوں کو اٹھانے نہ جانے کے باعث تفعن سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگی ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کبھی سیوریج کا پانی تو کبھی بارش کا پانی صاف کرنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں اور اب تو حد ہوگئی کہ عیدالاضحی کو گزرے ایک ہفتے سے زائد ہوگیا لیکن کچرے اسے ٹھکانے نہ لگایاجاسکاجس پرعوام بھی چیخ اٹھے۔

کراچی بھرمیں عیدالاضحی سے قبل وزیراعلی سندھ اور میئرکراچی کی جانب سے دعوے کئے گئے تھے کچرے کی صفائی اور آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگایاجائے گا لیکن تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جس پر مختلف متاثرہ علاقوں کی عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔