Thursday, March 28, 2024

کراچی میں آج پھر گرمی اور حبس کا راج

کراچی میں آج پھر گرمی اور حبس کا راج
June 14, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں آج پھر گرمی اور حبس کا راج ہے۔ شہر میں ہیٹ ویو کا خدشہ برقرار ہے۔ درجہ حرارت 42 ڈگری ہونے اور شدت پچاس تک محسوس ہونے کا خدشہ ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتےہیں سورج کا پارہ  42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔ ہوائیں 26 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان وایو ہے۔ یہ طوفان کراچی کے ساحل سے 410 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دوسری جانب گرمی سے پریشان شہریوں نے ساحل کا رخ کر لیا۔ سی ویو پر لہروں سے چھیڑ چھاڑ کی۔ شہریوں نے کہا گھروں میں تو بجلی بھی نہیں ہے ، اسی لئے ساحل پر آگئے۔ موسم کاحال بتانے والے کہتے ہیں گرمی کی یہ لہر مزید دو روز برقرار رہے گی۔