Friday, May 10, 2024

کراچی میں پانچویں روز بھی بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا

کراچی میں پانچویں روز بھی بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا
August 31, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آج پانچویں دن بھی بارش کاپانی سڑکوں اور گلی محلوں سےمکمل طور پرنہیں نکالاجاسکا،لیاری ،کھارادر،ڈیفنس اورکلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ پانی موجود ہےجہاں سےپانی نکل گیاوہاں گندگی اورکیچڑ شہریوں کو پریشان کررہی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کاپانی آج بھی موجود ہے ، اولڈایرایا میں بھی جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہے ،شاہ فیصل کالونی،ملیر،لانڈھی اور کورنگی کے علاقے بھی متاثرہیں۔ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالاجاسکا، علاقہ مکینوں  نے احتجاج کیا۔ دکانوں میں پانی بھر جانے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان  خراب ہوگیا ، جہاں جہاں سےبارش کا پانی چلا گیااب وہاں گندگی،کچرے کے ڈھیرلگے ہیں۔ ایوان صدر روڈ بارشوں کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا اورکنٹینر سے لدا ٹرالرسڑک میں دھنس گیا۔تحریک انصاف کے رہنماوں  نے کورنگی کراسنگ کاز وے کادورہ کیا ، متاثرین سے ملاقاتیں کر کے تفصیلات معلوم کیں۔ حلیم عادل شیخ  کاکہناتھاکہ  ملیر ندی میں تغیانی آنے سے درجنوں افراد لاپتا ہیں ، وزیراعلی سندھ لانگ شوز پہن کر یہاں بھی آجائیں۔ ضلع وسطی کے علاقے ناگن چورنگی کی صورتحال بھی ابترہے ، مختلف سڑکوں پر اب تک پانی جمع ہے، کیچڑ اور گندگی کے باعث شہری ازیت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج دوبارہ شہر میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔